وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے 8 اوورسیز سینٹر قائم کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے 8 اوورسیز سینٹر قائم کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید طارق الحسن نے ملاقات کی ، اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےایک ماہ کے اندر سمندرپار پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی جائے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 8 اوور سیز سینٹرز قائم کیے جائیں۔

ادھر حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر ’ون ونڈو آپریشن‘ کی سہولت مل گئی ، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسلیٹیشن سیل قائم کردیا ، جہان سی اے اے عملہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا ، سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور پر ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی ہے ، اس ضمن میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات مہیا ہوگی جب کہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا ۔
سول ایوی ایشن سے معلوم ہوا کہ تمام 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت 7 انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز فوکل پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے ، اس حوالے سے سی اے اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن سمیت تمام 7 ایرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کیے ہیں ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلیٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے ، سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔

Recent Posts

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

1 min ago

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…

4 mins ago

وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…

9 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…

10 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

17 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

17 mins ago