ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے نواز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اعتزاز احسن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دے دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے میاں نواز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اس موقع پر اعتزاز احسن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دیا . دوسری جانب سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و قانونی ماہر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ کسی کی تاحیات نا اہلی نہیں ہونی چاہیے تاہم کسی کی ذات کے لئے پٹیشن دائر ہونی چاہیے نہ ہی سپریم کورٹ بار کو اس ایشو میں پڑنا چاہیے .
جمعرات کے
روز سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اورپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خلاف سپر یم کورٹ میں دائر ہونیوالی درخواست پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے بیرسڑ اعتزاز احسن نے کہا کہ میر اتو ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ تاحیات نا اہلی نہیں ہونی چایئے او نہ ہی کسی کی ذات کے حوالے سے پیٹیشن دائر ہو نی چاہئے البتہ مفاد عامہ میں درخواست ہو سپریم کورٹ بارکو درخواست دائر کرنی چایئے . تا حیات نااہلی کے خلاف متاثرہ فریقین کو خود درخواست دائر کرنی چایئے، سپریم کو رٹ بار کو اس معاملے پر دور رہنا چاہیے .
. .