بلوچستان اسمبلی: مری معاہدے کے بعد فارم ہائوس معاہدے کی گونج

رپورٹ: مطیع اللہ مطیع

بلوچستان اسمبلی: مری معاہدے کے بعد فارم ہائوس معاہدے کی گونج ،حکومتی ارکان نے معاہدے اسمبلی فلور پر لانے کامطالبہ کردیاگزشتہ روزجمعیت علماء اسلام نے زابد علی ریکی نے حکومتی رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بنانے میں اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا جام کمال خان نے میرے والد کو قتل نہیں کیا بلکہ ان کے رویے کی وجہ سے ہم نے جام حکومت کو ہٹایا اگر موجودہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو جام کمال خان کا والا عمل ان کے خلاف بھی دہرائیں گے انہوںنے کہا کہ حکومت نے جو زبان دی ہے اس کی پاسداری کرے ہم حکومت میںشامل نہیں ہوئے مگر ہمارے حلقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے حکومت اپنی زبان کی پاسداری کرے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے قائمقام صدر و صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ زابد ریکی کی قدر کرتا ہوں انہوںنے ہمیشہ اسمبلی فلور پر اپنے حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی بات کی ہے انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے ایک معزز رکن نے بھی ایوان میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ حکومتی تبدیلی کے دوران ہمارے اور اپوزیشن کے مابین چوبیس نکاتی معاہدہ ہوا ہے اس کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں بحیثیت بی اے پی کے قائمقام صدر و پارلیمانی لیڈر میرا اپوزیشن کے ساتھ اس قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اگر کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا ہے تو اسے اسمبلی فلور پر لایا جائے تاکہ پتہ چلے کہ یہ معاہدہ ذاتی نوعیت کا ہے یا صوبے کے اجتماعی نوعیت کا ہے ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے دوران ہمارا کسی کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تاہم سردار ثناء اللہ زہری نے ہماری رہنمائی کے لئے اپنی چند تجاویز سامنے رکھی تھیں انہوںنے کہا کہ ہم نے مل کر یہ حکومت بنائی ہے اپوزیشن نے کہا کہ وہ وزارت نہیں لیں گے تاہم وہ ہمارے ساتھ ہیں جو مسائل ہمارے سامنے آئے انہیں حل کردیا ہے حکومتی اراکین کو باورکراتے ہیں کہ ہمارے محکمے ان کے پاس ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی فلور پر یہ کہا ہے کہ ہر رکن اسمبلی اپنے حلقے کا نمائندہ اور وزیراعلیٰ ہے میں معزز اراکین کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو ساتھ لے کر چلے گی ۔ بی اے پی کے رکن میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں جس معاہدے کی گونج سنائی دے رہی ہے اپوزیشن ارکان کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر واقعی کوئی چوبیس نکاتی معاہدہ ہوا ہے اور وہ صوبے کے مفاد میں ہے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن معاہدے کو اس ایوان میں تو لایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ معاہدہ صوبے کے مفاد میں ہے یا کسی کی ذاتی نوعیت کا تھا۔ صوبے کے عوام اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں اس معاہدے کو پوشیدہ رکھنے کی بجائے سامنے لایا جائے مری معاہدے کے بعد جو فارم ہائوس معاہدہ ہوا ہے وہ اجتماعی نوعیت کا ہے یا ذاتی نوعیت کا اسے سامنے لایا جائے ۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

42 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

46 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

57 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

60 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago