بلوچستان ہائی کورٹ کے گوادر میں شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے احکامات معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے گوادر میں شراب فروخت کرنے کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا احکامات کو معطل کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی، جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے ویکیشن جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گوادر میں شراب کی دکانوں کا لائسنس منسوخ کر کے بند کرنے کے اقدام کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کی، سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا درخواست گزاروں کا شراب فروخت کر نے کالائسنس منسوخ کرنے کا اقدام آئین کے 10A، آرٹیکل 18کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے معطل کیا جائے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئینی درخواست پر فیصلہ آنے تک درخواست گزاروں کو کاروباری جاری رکھنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،انسداد منشیات ساؤتھ زون حب کے 15دسمبر 2021کے آرڈر کو معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت مارچ 2022کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

9 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

33 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

46 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

52 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago