موٹروے ایسٹ ریجن کی عدم فعالیت ،بلوچستان اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

رپورٹ: مطیع اللہ مطیع

بلوچستان اسمبلی: عوامی نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ کی موٹروے ایسٹ ریجن کی عدم فعالیت سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلیگئی ۔گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی رکن شاہینہ کاکڑ نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نارتھ ریجن کوئٹہ ، سائوتھ ریجن خضدار اور ویسٹ ریجن گوادر کی شاہراہوں پر موٹروے پولیس مکمل طور پر فعال ہے اور ان کے متعلقہ جنرل منیجرز بھی ہر ریجن میں تعینات ہیں جبکہ اس کے برعکس ایسٹ ریجن قلعہ سیف اللہ میں تاحال نہ تو موٹر وے پولیس فعال ہے اور نہ ہی ان کا کوئی جنرل منیجر تعینات ہے جس کی وجہ سے ایسٹ رین قلعہ سیف اللہ میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں اور صوبے کے سینکڑوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت( وزارت مواصلات) سے رجوع کرے کہ وہ فوری طو رپر مذکورہ ایسٹ ریجن میں موٹروے پولیس کو فعال اور ان کے جنرل منیجر کی تعیناتی کو بھی یقینی بنائے تاکہ علاقے میں ٹریفک حادثات کا سدباب ممکن ہوسکے ۔قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2017ء میں صوبے میں چار مزید ڈویژنز کے قیام کی منظوری دی گئی تھی تاہم قلعہ سیف اللہ ڈویژن اب تک غیر فعال ہے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا جائے کہ وہ قلعہ سیف اللہ میں جنرل منیجر کی تعیناتی کو یقینی بنائے ۔ جے یوآئی کے واحد صدیقی ، پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرئے اور صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہمیت کی حامل قرار داد ہے جسے متفقہ طو رپر منظور ہونا چاہئے ۔ صوبائی وزیر مبین خلجی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں ٹینڈر بھی ہوا ہے اور منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا کچلاک سے ژوب تک شاہراہ کو بھی دو رویہ کیا جارہا ہے بعدازاں ایوان نے قرارداد منظور کرلی ۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

54 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

58 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago