بلوچستان کی خواتین باصلاحیت، زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں،گورنربلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ ہماری خواتین باصلاحیت ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شامل نہ ہو. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں خاتون صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ معاشی طور پر خودمختار خواتین ہی باقی تمام حقوق واختیارات کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں. انہوں نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا کے اس جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اور مرد معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں اور زندگی کے تمام امورومعاملات میں برابر کے شریک ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق واختیارات کے حصول اور خاص کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ہر کی جانے والی کوشش لائقِ تحسین ہے. انہوں نے بلوچستان کی خواتین کے مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین کئی مصائب ومشکلات سے دوچار ہیں. وراثت میں ان کا حق نہ دینا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کی ابتر حالت اور دیگر ایشوز شامل ہیں. انہوں نے موجودہ حکومت اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے خواتین کو درپیش مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دیں. گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ملک کے دیگر صوبوں کی خواتین کی طرح باصلاحیت اور ملنسار ہیں مگر بدقسمتی سے کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر غربت اور موقعوں کی عدم دستیابی انکی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں.

Recent Posts

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

4 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

12 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

19 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

28 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

58 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago