پی آئی اے اور سیرین انتظامیہ کے مسائل ہمیں لکھ کر دیئے جائیں تاکہ ان مسائل کا حل نکال سکیں، بابر موسیٰ خیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرخان موسیٰ خیل نے نجی ایئر لائنز سیرین کو کوئٹہ سے کراچی کے لئے فلائٹ آپریش شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اور سیرین انتظامیہ کے جو مسائل ہیں ہمیں لکھ کر دیئے جائیں تاکہ ان مسائل کا حل نکال کر بلوچستان کے عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ وہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر دیئے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دی گئی رولنگ کی روشنی میں گزشتہ روز پی آئی اے اور سیرین ایئر لائنز کے عملے نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو بریفنگ دی۔ اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسی خیل نے کی۔ اجلاس میں اخترحسین لانگو، ثنا اللہ بلوچ، نصراللہ خان زیرے، زابد علی ریکی، خلیل جارج،مبین خان خلجی نے شرکت کی۔اراکین اسمبلی نے کوئٹہ سے اندرون ملک اضافی فضائی کرایوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لئے پی آئی اے اور سیرین کے کرایے زیادہ ہیں جبکہ دیگر شہروں کے کرائے کوئٹہ سے کم ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ بڑی ناانصافی ہے۔ ممبران اسمبلی نے کہا کہ ہر روز فلائٹس منسوخ یا ڈیلے ہوتے ہیں جس سے عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوران اجلاس نصراللہ زیرے نے کہا کہ ائیر سروسز کے ایسے روئیے کے خلاف بذریعہ قرارداد ہم ان سے بائیکاٹ کرینگے۔ ہم انکے ان ہوائی پروازوں کو استعمال نہیں کرینگے اگر انکے روئیے میں تبدیلی نہیں آتی۔ خلیل جارج نے کہا کہ ہمارے مسائل کو اہمیت نہیں دی جاتی شاید وفاقی حکام ہمیں کچھ نہیں سمجھتے۔ ہمیں پتہ ہے کہ ان ملازمین کے پاس کے کوئی اختیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ وزیر ہوابازی کو بلاکر باز پرس کی جائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے قومی ایئر لائنز پی آئی کے نمائندوں نے بتایا کہ ائیر منسوخی کا ذمہ دار سول ایویشن ہے کیونکہ سول ایویشن اب تک ائیر ویز کو مکمل نہیں کر سکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی اے ایف کے رن وے کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس ائیر وے کو ایک مخصوص وقت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلائٹ کی منسوخی کی وجہ سے ہمیں بھی باری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بریفنگ کے دوران پی آئی اے کے نمائندوں نے کہا کہ کرایے پر فاصلہ کا کوئی دارومدار نہیں ہوتا بلکہ کرایہ بلندی کی سطح، فیول پرائسز، لیڈنگ اور ٹیک آف کے مطابق طے کیا جاتا ہے متبادل رن وے کے اضافی چارجز بھی ادا کئے جاتے ہیں اس موقع پر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے سیرین ایئر لائنز کو کوئٹہ سے کراچی کے لئے فلائٹس کے اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائنز کے حکام ہمیں اپنے مسائل لکھ کر دیں تاکہ ہم ان مسائل پر وفاق میں بات کریں او ران مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

Recent Posts

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

1 min ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

3 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

7 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

10 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

10 mins ago