کیچ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 جوان شہید . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے افسوسناک خبر دی گئی ہے .
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کو کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا . دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 جوان جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے . آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے . جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے . مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا .
. .