فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں مزید بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں داخل ہوگا جو بارشوں کا باعث بنے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خوشگوار رہا دھوپ
نکلنے سے شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ اور شام کے اوقات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں دھند چھا جانے سے لاہور سیالکوٹ، لاہور ملتان، لاہور اسلام آباد، موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جبکہ موٹروے پر حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے کو 4 گھنٹوں کی بندش کے بعد، لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو 12 گھنٹوں اور لاہور ملتان موٹروے کو بھی 12 گھنٹوں کی بندش کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک رہا جبکہ دھوپ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ مزید برآں لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

3 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

3 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

13 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

16 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

21 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

26 mins ago