شلپا شیٹی دوران تفتیش شوہر پر برہم۔۔پولیس نے جب گھرپرچھاپہ ماراتواداکارہ خود پرقابونہ رکھ سکیں اور۔۔۔

ممبئی (قدرت روزنامہ)فح ش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے گھر جب پولیس نے چھاپہ مارا اور تفتیش کی تو اداکارہ اپنے شوہر پر خاندان کی ساخت خراب کرنے کا باعث بننے کی وجہ سے برہم ہوگئیں . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدجب شلپا کے گھر پر پولیس نےچھاپہ مارا توتفتیش کے دوران اداکارہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں .

شلپا نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جہاں ان کے شوہر مبینہ طور پر ف ح ش مواد تیار کرتے اور شیئر کررہے تھے . اداکارہ شلپا شیٹی نے 6گھنٹے کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ کیسے ان کے شوہر پر ف ح ش فلمیں بنانے کے الزام لگنے کے بعد اس معاملے کے پیش نظر ان کا کام متاثر ہورہا ہے . اسی دوران راج کندرا نے شلپا کو یقین دلایا کہ وہ ف ح ش مواد بنانے میں ملوث نہیں ہیں اور عدالت میں سب کچھ ثابت ہوگا . پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ’ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی کی کوئی شمولیت نہیں پائی گئی ہے لہٰذا ہم ان سے دوبارہ پوچھ گچھ نہیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں