پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس میں ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے سے جہاں دل اور دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے، وہیں پیٹ اور ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک تجزیاتی مطالعہ (ریویو اسٹڈی)تھا جس میں کافی کے استعمال سے متعلق اب تک کی گئی 194 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے جبکہ پیٹ کے مفید جرثوموں کی تعداد بڑھتی ہے جو ہاضمے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔کافی پینے کے باعث قولون (آنت
کے اختتامی حصے)میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ اس طرح کافی کی بدولت قبض میں 60 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ کافی پینے سے جگر کے سرطان کا خدشہ بھی کم رہ جاتا ہے جبکہ پِتے میں پتھریاں بھی بہت کم بنتی ہیں۔کافی کا تیسرا بڑا فائدہ یہ معلوم ہوا کہ اس سے لبلبے، پِتے اور معدے سے ان رطوبتوں (جوسز)کا اخراج بڑھ جاتا ہے جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں اور یوں دوسری غذاں کے ہضم ہونے میں بھی سہولت پیدا کرتی ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…