لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے،لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا ،پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا ۔ احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں ،ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے
۔سٹریٹ کرائم میں اضافے کا تعلق مہنگائی اور بے روز گاری سے ہے ۔ ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلہ منصوبہ ہے ،ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،آئینی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو کنٹرول کرنے کا حکومت کا پلان ہے ،حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ۔چوہدری سرور کیخلاف بات نہیں کروں گا ذاتی تعلق ہے اگر احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا ۔پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کیلئے لگتا ہے ۔عمران خان کی سوچ ہے کہ اسکا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں ،میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں،لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئی گی ۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…