معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف ادکار و گلوکار کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا . تفصیلات کے مطابق بھارتی ادا کار و گلوکار گیپی گریوال کوبھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی .

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے معروف بھارتی سنگر و اداکار گیپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیاگیا ہے وہ اپنے دیگر 6 ہم وطن اداکاروں سمیت بھارت کے اٹاری بارڈر پر پھنس کر رہ گئے ہیں . امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار گیپی گریوال

اور ان کے ساتھی اداکاروں کو امیگریشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث روکا گیا ہے جیسے بھارتی وزارت داخلہ اجازت دے گی انہیں پاکستان جانے دیا جائے گا . دوسری جانب بھارت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا . نجی ٹی وی کے مطابق ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 160بھارتی یاتریوں کوکراچی سےجے پورجانا تھا . پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے . ائیرلائن ذرائع کا بتانا ہےکہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا .

. .

متعلقہ خبریں