معروف بھارتی اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی معروف ادکار و گلوکار کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ادا کار و گلوکار گیپی گریوال کوبھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے معروف بھارتی سنگر و اداکار گیپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیاگیا ہے وہ اپنے دیگر 6 ہم وطن اداکاروں سمیت بھارت کے اٹاری بارڈر پر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار گیپی گریوال

اور ان کے ساتھی اداکاروں کو امیگریشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث روکا گیا ہے جیسے بھارتی وزارت داخلہ اجازت دے گی انہیں پاکستان جانے دیا جائے گا ۔ دوسری جانب بھارت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی 29 جنوری کوکراچی سے جے پورکی خصوصی پرواز شیڈول تھی اور کل صبح 7 بجے خصوصی پروازپر 160بھارتی یاتریوں کوکراچی سےجے پورجانا تھا۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو اجازت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کا بتانا ہےکہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے اور پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کو یاتریوں کی پرواز کے لیے خط لکھا تھا۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

2 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

22 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

35 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

46 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

58 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago