وزیراعظم کا راوی پراجیکٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر لاہور پہنچے ہیں،انہوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام رک جھوک کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ راوی اربن ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،یہ لاہور کے لیے اہم ہے۔ لاہور پھیلتا گیا تو پانی کی قلت اور گندگی کے مسائل کا سامنا ہو گا، روای دریا ختم ہوتا جا رہا ہے، وہ سیورج کا نالا بن جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بغیرپلاننگ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنتی جارہی ہیں۔شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے۔ اسلام آباد کے بعد دوسرا شہر ہے جو پلاننگ پر بننے جا رہا ہے،حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں راوی پراجیکٹ صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ میں راوی پراجیکٹ سے متعلق اپیل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے، نئے شہروں کی ضرورت ہے،کراچی میں بھی کوشش ہے کہ ایک نیا شہر بن جائے۔

]خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے 31جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے روڈا فیصلے کے خلاف اپیل کی ۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ایوارڈ کے بعد اپیل کا حق دیاگیا ،ہائی کورٹ میں رٹ قابل سماعت نہیں تھی ،حکومت کے پاس آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار ہے ،قانونی اختیار کے تحت روڈا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ۔
لاہور ہائی کورٹ نے لینڈ ایکوزیشن کے سیکشن 4کو کالعدم قرا ردیدیا۔سیکشن فور کالعدم قرار دینے سے سرکار کوئی بھی اراضی ایکوائر نہیں کرسکے گی ۔ماسٹرپلان کے مطابق پراجیکٹ شروع کیا ،20ملین کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔پراجیکٹ میں بین الاقوامی سٹیک ہولڈر اور سرمایہ کار شامل ہیں ۔پارلیمان حکومتی منصوبہ اورقانون سازی کرسکتی ہے عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی ۔سپریم کور ٹ لاہور ہائی کورٹ پراجیکٹ کالعدم قرا ردینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورحتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

4 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

10 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

25 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

33 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

45 mins ago