اداکارہ شوئیتا تیواری مشکل میں پھنس گئیں

بھوپال(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں۔اداکارہ شوئیتا تیواری بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں موجود تھیں جب صحافیوں سے سوال جواب کے دوران اداکارہ نے نامناسب بیان دیا۔

اداکارہ کے متنازع بیان نے ہندوؤں کے مذہبی جذباتوں کو ٹھیس پہنچائی۔ بعد ازاں شوئیتا تیواری کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے شہر شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 (اے) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

یہ ایف آئی آر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی جانب سے اداکارہ کے متنازع بیان پر نوٹس لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوئیتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔نروتم مشرا نے مزید کہا کہ انہوں نے بھوپال کے پولیس کمشنر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان (آج) ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

واضح رہے کہ شوئیتا تیواری حال ہی میں بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تشہیری تقریب میں شریک تھیں۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ ویب سیریز فیشن ورلڈ پر مبنی ہے۔ شوئیتا تیواری اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Recent Posts

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

2 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

7 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

10 mins ago

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے…

15 mins ago

دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے دورانِ چیکنگ کسٹم کے 2 جعلی سب انسپکٹرز سمیت…

21 mins ago

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

27 mins ago