شاہ رخ کے بعد نواز الدین صدیقی نے بھی ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنالیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنالیا۔
نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں طویل جدوجہد کے بعد پہچان حاصل کی۔ اور اپنی انتھک محنت کی بدولت آج ایک چھوٹے سے شہر کے غیر معروف شخص سے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کیا۔
بالی ووڈ میں تقریباً دو دہائیوں تک اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے نواز الدین صدیقی نے بالآخر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنا ہی لیا۔ انہوں نے اپنے گھر کا نام اپنے والد کے نام پر ’’نواب‘‘ رکھا ہے۔


اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی جھلکیاں شیئر کی ہیں جو کسی حد تک ان کے آبائی شہر مظفر نگر بدھانا میں موجود ان کے پرانے گھر سے متاثر ہے۔ نواز الدین صدیقی کا عالیشان سفید گھر کسی خوبصورت محل کی طرح ہے۔

اس کی تزئین و آرائش میں اداکار کو تین سالوں کا عرصہ لگا اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اپنے گھر کی سجاوٹ کے لیے نوازالدین صدیقی نے انٹیریئر ڈیزائنر کا کردار بھی خود ہی نبھایا۔

سوشل میڈیا پر نوازالدین صدیقی کے عالیشان گھر ’’نواب‘‘ کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر ’’منت‘‘ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ’’نواب‘‘ شاہ رخ خان کے ’’منت‘‘ سے کم نہیں لگتا۔


ماضی میں رات میں چوکیدار کا کام کرنے والے نواز الدین صدیقی 1999 میں پہلی بار عامر خان کی فلم ’’سرفروش‘‘ میں انتہائی مختصر کردار میں نظر آئے تھے، یہاں تک کہ فلم میں انہیں کسی نے نوٹس بھی نہیں کیا تھا۔ لیکن آج نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے سپراسٹار ہیں بالکل شاہ رخ خان کی طرح۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کے عالیشان گھر کی قیمت فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

24 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

32 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

45 mins ago