عدالت نے کروڑوں کی کرپشن میں ملوث نیشنل بینک کے اعلیٰ افسر کو سزا سنادی

لاہور (قدرت روزنامہ) احتساب عدالت لاہور نے کرپشن میں ملوث نیشنل بینک کے اعلیٰ افسر کو سزا سنادی ، قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر قومی بینک کے سابق نائب صدر عثمان سعید کو 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ہم نیوز کے مطابق سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا تے ہوئے لاہور کی احتساب عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کرکے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے ، اس کے علاوہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ عثمان سعید پر الزام تھا کہ نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدے پر رہتے ہوئے مجرم نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005ء سے 2018 کے درمیان کی گئی ، اس عرصے میں اپنی تعیناتی کے دوران سابق نائب صدر نیشنل بینک نے 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی ، اس کے علاوہ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے گئے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
خیال رہے کہ نیب لاہور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے غبن میں مبینہ طور پر ملوث سرکاری نیشنل بینک کے نائب صدر عثمان سعید کو 2018 مین گرفتار کیا تھا ، اس سلسلے مین نیب کی جانب سے نیشنل بینک کے لاہور فارن ایکسچینچ ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی خردبرد کی تحقیقات کی گئیں ، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ کر متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لیتے ہوئے مرکزی ملزم نیشنل بینک کے نائب صدر عثمان سعید کو گرفتار کیا ۔
نیب حکام نے بتایا کہ ملزم عثمان سعید مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ تعینات تھا اور اس کی 2 سے 3 ارب روپے کی کرپشن کے شواہد ملے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ 13 بڑے کاروباری گروپس کے مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ، جس کے لیے ملزمان ملی بھگت کرکے درآمد شدہ مال بغیر ادائیگی بینک سے جاری کرواتے رہے۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

16 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

20 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

29 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

30 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅ س اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وز یر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅس اسلام…

39 mins ago