وزیراعظم نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف قرار دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف قرار دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا گیا ، محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبے میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سے متعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی ، اور صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے ، عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

دوروز قبل اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف بدترین مہم چلائی گئی پھر بھی وہ پاکستان میں نمبر ون چیف منسٹر بن گئے ، جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی شاید ہی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف چلی ہو مگر سروے آیا تو وہ سب سے کامیاب وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو کھانسی بھی آئے تو چیک اپ کرانے باہر چلے جاتے تھے، جن لوگوں نے ملک کو لوٹا وہ ٹیسٹ بھی باہر کراتے ہیں ، انہیں کیا احساس عوام پر کیا گزر رہی ہے ، ہیلتھ سسٹم میں جو کام ہماری حکومت کرنے جا رہی ہے شاید ہی کسی ملک میں ہوا ہو ، صحت کارڈ کے لیے ساڑھے چار سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، کوئی اتنے بڑے فلاحی پروگرام کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

18 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

22 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

31 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

32 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅ س اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وز یر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅس اسلام…

41 mins ago