کورونا کیسز میں اضافہ‘ این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا ایس او پیز میں 15 فروری تک توسیع کردی ، وفاق کی تمام اکائیوں کو کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں کورونا ایس او پیز میں توسیع سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ، ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں این سی او سی اجلاس میں تعلیمی شعبوں کے لیے پابندیاں بھی فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے ، 12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہو گی ، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے ، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی ، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جب کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر شدید تر ہوچکی ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے جب کہ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وباء سے 30 افراد انتقال کرگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی ، اس دوران ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کورونا سے 30 افراد کا انتقال ہوا ، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 ہزار 624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد رہی ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

7 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago