گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو

مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا 1.92 روپے اور ماش کی قیمت میں 2.75 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 1.54 روپے، مونگ 0.68 پیسے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 75 بڑھ گئی جس کے بعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے5 پیسے کم ہوئی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…

1 min ago

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

8 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

8 mins ago

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

13 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

20 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

20 mins ago