سعودی عرب کا یومِ تاسیس ہرسال 22 فروری کو منایا جائے گا،شاہی فرمان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کا سالانہ یوم تاسیس22 فروری کو منایا جائے گا اور اس تاریخ کوملک بھرمیں سرکاری تعطیل ہوگی . سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اس ضمن میں ایک شاہی فرمان جاری کیا .

اس حکم نامے میں کہا گیا کہ ہرسال 22 فروری کو مملکت کے قیام کا دن منایا جائے گا اورملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوا کرے گی . بیان کے مطابق 1139ھ کے وسط کومدنظررکھتے ہوئے نیا یوم تاسیس مقررکیا گیا ہے . ہجری سال کا یہ مہینہ سنہ1727 کے ماہ فروری میں پڑتا تھا . اس میں امام محمد بن سعود کے دورِحکومت کے آغاز کی طرف اشارہ ہے . متعلقہ حکام کو نئے حکم پرعمل درآمد کے لیے مزید معلومات جاری کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں