راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کے خلاف اپیل متفرق درخواست دائر کی گئی۔پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق بنایا گیا،کیس کے تفصیلی میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کے خلاف اضافی جواز کے ساتھ متفق درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مفاد عامہ کی درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ ،تمام قواعد و ضوابط پورے کرکے منصوبہ شروع کیا گیا۔استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہاتھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیاتاہم حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی’قو م کو بتانا چاہتا ہوں کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں نئے شہر بسانا پڑیں گے کیونکہ نئے شہر بسانے سے بڑے شہروں پر پڑنے والا دباؤ کم ہو گا کیونکہ موجودہ مشینری ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کی استطاعت نہیں رکھتی ‘یہ منصوبہ پھیلتے ہوئے لاہور کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کے تمام شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے جن کے حل کے لئے نئے شہر بسانا ہوں گی’چاہتا ہوں کہ میڈیا عوام میں اس منصوبہ بارے آگاہی پیدا کری’منصوبہ سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی جس سے صاف پانی میسر آئے گی’کراچی کے لیے بنڈل آئی لینڈ بنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیا شہر ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہی’اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت پہلی بار لاہور دوسرا بڑا شہر ہو گا’ اس منصوبہ کے تحت ہی دریائے راوی کا بچائو ممکن ہی’راوی ریور فرنٹ منصوبہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا’پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے، جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہی”منصوبہ کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گی’راوی اربن ڈویلپمنٹ 20 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس سے غیر ملکی فنڈنگ اور سرمایہ کاری پاکستان آئے گی’منصوبہ سے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں 30 سے 40 نئی صنعتیں بھی لگیں گی’اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آچکی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago