“سینیٹر دلاور خان گروپ کو کال کرکے اپوزیشن کی حمایت کا کہا، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ۔ ۔ ۔” یوسف رضا گیلانی بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹر دلاور خان گروپ کو کال کرکے اپوزیشن کی حمایت کا کہا، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ وہ میرے خلاف ووٹ دیں گے تو میں انہیں کیوں بلاتا؟ہمیشہ لوگوں کو پورا رکھنا آسان نہیں بہت مشکل کام ہے۔

ہم نیوز کے مطابق  سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بھی اسپیکر رہ چکا ہوں، میں ہمیشہ ایوان میں رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ایجنڈا رات ایک بجے میرے گھر بھیجا گیا حالانکہ ایجنڈا ہمیشہ ایک دن پہلے دیا جاتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھ سے آج کی بات کریں، پہلے کی بات کا میں جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ بھی کچھ لوگ غیر حاضر تھے۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومتی ارکان خوش ہوتے ہیں تو ہونے دیں، کیا فرق پڑتا ہے؟

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago