نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

مردان(قدرت روزنامہ) نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والا مفرور ملزم امیرزیب ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ملزم امیر زیب اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا .

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے مردان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والے مفرور ملزم امیرزیب کو گرفتار کرلیا .

ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی کے مطابق امیر زیب نیشنل بنک میں کیشیر تھا اور بینک سے کیش لے کے فرار ہو گیا تھا، اور ملزم کی نشان دہی بینک میں لگے سی سی ٹی وی اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ہوئی تھی-

ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی نے بتایا کہ بینک سے کیش چوری کی ایف آئی آر لیڈی مینیجر اورآپریشن مینیجر کے خلاف بھی درج تھی، دیگر دو ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی جاری ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لئے نااہل ،4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا تھا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی-

عثمان سعید کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج عزیزاللہ کیجانب سے جاری کیا گیا عثمان سعید نیشنل بینک مال توڈ برانچ میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر تعینات رہا مجرم عثمان سعید نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیامجرم عثمان سعید جعلی لیجرز اور ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ) کے زریعے قومی خزانہ کو مالی نقصان کا موجب بنا مجرم بوگس ایل سیز کے زریعے جعلی ڈلیوری آرڈر دیتا رہا اور پرائیویٹ فرمز کو مالی فائدہ پہنچاتا رہا .

عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی . انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا-

. .

متعلقہ خبریں