یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ آنا ناقابل فہم،ن لیگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بل بلڈوز کرنے والوں نے اپنی آزادی و خود مختاری کا سودا کیا ہے، انہیں خوش ہونے یا فخر کرنے کے بجائے ندامت ہونی چاہیے.

لیڈر آف دی اپوزیشن یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ آنا ناقابل فہم ہے، ان سمیت اپوزیشن کے آٹھ ارکان آج ایوان میں نہیں آئے جبکہ آصف کرمانی نے کہا کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سرکاری گنتی پوری کرنے کیلئے ایوان کو دو گھنٹے کیلئے یرغمال بنائے رکھا گیا اور اس پر ’’انتظار فرمائیے‘‘ کا لیبل لگا دیا گیا۔ عرفان صدیقی نےکہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔

حکومت اور اسکے اتحادی اپنے چہرے پر لگا ملامت کا یہ داغ کبھی نہیں دھو سکیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آدھی رات کے بعد جاری ہونے والے آرڈر آف دی ڈے میں اسٹیٹ بینک بل ڈالا گیا۔ آج ایوان کی کارروائی بھی جمہوری پارلیمانی روایات کا اچھا نمونہ نہ تھی۔

سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے جو سینیٹرز نہیں آئے، ان کی جماعتوں کے سربراہان اس کا نوٹس لیں اور غیرحاضری کی وجہ دریافت کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بل پر باآسانی شکست دی جا سکتی تھی۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

23 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

49 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago