شویتا تیواری متنازع بیان کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ہندو مذہب سے متعلق اپنے حالیہ منتازع بیان کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شویتا تیواری کو بگ باس کے سیزن 15 کے فائنل کے لیے سیٹ پر دیکھا گیا۔

شویتا تیواری ماضی میں بگ باس کی فاتح رہ چکی ہیں اور اطلاعات کے مطابق، وہ شو کے فائنل میں نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر پاپرازی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شویتا کو اپنی کار میں سیٹ پر پہنچتے اور وینٹی وین میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شویتا تیواری کیمروں کے سامنے ہاتھ ہلاتی ہیں تاہم بات کرنے یا کچھ کہنے کے لیے نہیں رُکتیں۔ شویتا 2011 میں بگ باس کے سیزن 4 کی فاتح تھیں اُنہوں نے شو کے دوران دی گریٹ کھلی اور اشمیت پٹیل کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ شویتا تیواری نے ایک ایونٹ کے موقع پر بھوپال میں ایک جملہ کہا تھا جس پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔وہ بھوپال میں ایک آئندہ آنے والی ویب سیریز کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔ جہاں انہوں نے ایک بیان دیا جس پر مبنی ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
اس پر پرستاروں نے کافی تنقید کی جبکہ بعض نے ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تاہم اب شویتا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے معذرت بھی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کے جملے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے جبکہ انہوں نے تو اپنے ایک ساتھی اداکار کے سابق کردار کا حوالہ دیا تھا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago