(قدرت روزنامہ)چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں، دوائیں وافر مقدار میں نہیں ہیں .
میڈیا سے گفتگو کے دوران وائی ڈی اے بلوچستان کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز کے لیے آلات 10 سال سے زیادہ پرانے ہیں، طبی سہولتوں کا فقدان ہے .
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے کیتھ لیب غیر فعال ہے، اس صورتِ حال کے باعث ہم گزشتہ 4 ماہ سے ہڑتال پر ہیں .
ڈاکٹر بہار شاہ نے مزید کہا کہ ایسی صورتِ حال نظر نہیں آ رہی کہ مسائل فوری حل ہو جائیں گے، ہم باقی صوبوں کے ڈاکٹرز کے لیول پر آنا چاہتے ہیں .
چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ترجیح میں صحت کا شعبہ شامل نہیں ہے .
. .