بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی و انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں: چیئرمین YDA

(قدرت روزنامہ)چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں، دوائیں وافر مقدار میں نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وائی ڈی اے بلوچستان کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز کے لیے آلات 10 سال سے زیادہ پرانے ہیں، طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے کیتھ لیب غیر فعال ہے، اس صورتِ حال کے باعث ہم گزشتہ 4 ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔

ڈاکٹر بہار شاہ نے مزید کہا کہ ایسی صورتِ حال نظر نہیں آ رہی کہ مسائل فوری حل ہو جائیں گے، ہم باقی صوبوں کے ڈاکٹرز کے لیول پر آنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ترجیح میں صحت کا شعبہ شامل نہیں ہے۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 min ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

11 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

22 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

31 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

44 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

50 mins ago