تعلیمی اداروں پر پابندیاں۔۔ نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا،والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

لاہور(قدرت روزنامہ) اسکولوں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چھٹی جماعت تک کے بچوں کی حاضری پچاس فیصد رہے گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پچاس فیصد حاضری پر 15 فروری تک عملدرآمد ہوگا،
فیصلہ صرف لاہور اور راولپنڈی کے نجی اور سرکاری اسکولوں کیلئے ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 74 ہزار 208، سندھ میں 5 لاکھ 38 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 90 ہزار 578، بلوچستان میں 34 ہزار 277، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 25 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 76 ہزار 719 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 139، سندھ میں 7 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 994 اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

4 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

10 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

20 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

46 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago