پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ سرمایہ کاروں کے ایک ہفتے میں 17 ارب روپے ڈوب گئے

(قدرت روزنامہ)رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے .

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 28 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا .

کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 59 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 77 پر بند ہوا .

24 جنوری سے 28 جنوری تک کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند سطح 45 ہزار 311 جب کہ 44 ہزار 709 کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا .

کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 93 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ کاروبار کی مالیت 33 ارب 91 کروڑ ارب روپے سے زائد رہی .

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے مارکیٹ کیپیٹل میں 17 ارب روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی .

28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچنیج کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 77 کھرب 15 ارب روپے کی سطح پر آگئی .

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 179 روپے کی سطح سے نیچے آگیا جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 54پیسے بڑھ کر 176 روپے 77 پیسے ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں