اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری، پی ڈی ایم کا غیر حاضر سینیٹرز سے جواب طلبی کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم نے غیر حاضر سینیٹرز سے جواب طلبی پر غور شروع کردیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خاصے برہم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بل کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اکثریت کے باوجود سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری اپوزیشن کی ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے غیر حاضر اراکین سے جواب طلبی کی جائے۔ جس کے بعد مشاہد حسین سید، طلحہ محمود اور نزہت صادق سمیت دیگر سینیٹرز کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بل کی منظوری پر مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی پر اس کے مشکوک کردار پر بھی ناراض ہیں۔

(ن) لیگ نے سینیٹ میں شکست کی ذمہ داری بطور اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر ڈال دی ہے جب کہ پارلیمنٹ کے اندر پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا تعاون ختم کرنے کی بھی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو حکومت پر برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز حکومت نے اسٹیٹ بینک خود مختاری بل منظور کرالیا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

23 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago