وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے سیکورٹی کا نیا نطام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے . وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیا سیکورٹی نطام وضع کرنے کے لیے تھریٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی .

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی کایبنہ اجلاس کے بعد دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں بتائی ہے . پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جہاں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے یعنی وفاق، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور اب کشمیر میں وہاں انفرادی طور پر خطرے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے مطابق سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے گا . انہوں ںے کہا کہ اس کے نتیجنے میں کروڑوں روپوں کی بچت ہو گی اور اٹارنی جنرل و وزیر قانون اس ضمن میں عدلیہ سے بات کریں گے . وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ کی سکیورٹی کیسے بہتر بنائی جاسکتی ہے؟ یہ بھی ایک اہم جزو ہے . انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا ہے . انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں بڑے معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا چاہیے . ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ گفتگو کرنا چاہتی ہے . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتخابی مہم پر علی امین گنڈا پور، مراد سعید ، علی محمد خان اور شہریار آفریدی کی تعریف کی . . .

متعلقہ خبریں