وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے سیکورٹی کا نیا نطام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیا سیکورٹی نطام وضع کرنے کے لیے تھریٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی کایبنہ اجلاس کے بعد دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں بتائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جہاں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے یعنی وفاق، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور اب کشمیر میں وہاں انفرادی طور پر خطرے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے مطابق سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ اس کے نتیجنے میں کروڑوں روپوں کی بچت ہو گی اور اٹارنی جنرل و وزیر قانون اس ضمن میں عدلیہ سے بات کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عدلیہ کی سکیورٹی کیسے بہتر بنائی جاسکتی ہے؟ یہ بھی ایک اہم جزو ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں بڑے معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ گفتگو کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتخابی مہم پر علی امین گنڈا پور، مراد سعید ، علی محمد خان اور شہریار آفریدی کی تعریف کی۔

Recent Posts

بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار کرلی گئی

میکسیکو سٹی (قدرت روزنامہ) امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے…

1 min ago

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف آج شہر قائد کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے،…

18 mins ago

کراچی: پولیس کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر 15گھنٹے سے احتجاج جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق خاتون کے…

24 mins ago

چین میں ہوا کے طاقتور بگولے سے بڑے پیمانے پر تباہی، 5 افراد ہلاک اور 100 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں ہوا کے بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس…

29 mins ago

فیصل آباد: ڈاکٹرز کی غفلت، لڑکی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی، لڑکی انتقال کرگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی…

35 mins ago

امبانی کی سنگیت میں کترینہ کیف کے نہ آنے کی وجہ وکی کوشل نے بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی…

36 mins ago