لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کے علاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمی کے امیدوار موجود ہیں۔آرمی چیف آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس کرے گا، ہم مخالفت یا رائے نہیں دیںگے۔
نیوز ایجنسی این این آئی کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت عظمی کےلئے نواز شریف اور شہباز شریف کا میرٹ بنتا ہے تو دیگر سینئر لیگی رہنمائوں کیلئے ڈاکٹر نے پرہیز تو نہیں لکھا، عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کے لئے نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بننے سے 10 مرتبہ انکار کیا تھا۔ حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنادیں۔ چوہدری پرویز الٰہی تو وزیراعلی بننے کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مسلم لیگ (ن)کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عدم اعتماد کیلئے نمبرپورے نہیں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف اوراس کے اتحادی 22،23اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رابطے کرنے والے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کے لئے نہیں ہے،عمران خان کوشک ہے کہ جن لوگوں نے ان کومسلط کیا ہے وہ ہی ان کونکالناچاہتے ہیں۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…