ایک خاندان سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ۔۔ کینیڈا میں ہونے والے حادثے نے سب کو افسردہ کر دیا

کینیڈا (قدرت روزنامہ)غیر قانونی راستے سے بیرونی ممالک جانے والے ملکوں میں بھارت ٹاپ فہرست میں شامل ہوتا ہے۔ لیکن غیر قانونی راستہ اور طویل انتظار کسی کی زندگی کو ختم بھی کر دیتا ہے، جیسا کہ اس بھارتی خاندان کے ساتھ ہوا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکا اور کینیڈا کی سرحد کے نزدیک سردی میں جم جانے والے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تحقیقات میں میں 6 افراد کو حراست میں لیا۔ گجرات میں پولیس نے کہا کہ سرحد پر موجود پولیس کی جانب سے پاسپورٹ اور دیگر سامان کی تصاویر فراہم کی گئی جس کے بعد تفتیشی افسران نے انکشاف کیا کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ اب ہم انسانی اسمگلروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے اس خاندان اور دیگر افراد کو غیر قانونی راستے کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ پولیس نے اُن 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعد بتایا کہ وہ ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی چلا رہے تھے۔ کینیڈا کے صوبے مینیسوٹا کے ساتھ سرحد علاقے میں ایک مرد، عورت، بچہ اور نوعمر مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد حکام نے ایک امریکی شخص پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

Recent Posts

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

2 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

10 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

25 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

42 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

52 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 hour ago