کراچی (قدرت روزنامہ)اے ایس ایف نے 12 کروڑ کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کر کے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافروں سے 6 لاکھ 16ہزار یورو برآمد کرلیے ، پکڑے گئے یوروز کی پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے مالیت بنتی ہے۔
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی ، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنادی۔واضح رہے کہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…