کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، جو کچھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا، لوگ سود سمیت لوٹائیں گے۔کو آپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہےہیں، عمران خان خدمت پر یقین رکھتے ہیں، آفتاب صدیقی اور خرم شیر زمان علاقے کا درد رکھتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں تھا، آج کراچی کے لوگ گرین لائن میں سفر کر رہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ گرین لائن بس میں سفر کرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے ،گرین لائن میں سفر کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف خدمت کی سیاست کرتی ہے، پرویز مشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے، کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظر آئے گی۔اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کیلئے ترستے ہیں، سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائے گی، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو پورا ظاہر نہیں کیاجاتا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…