مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظرآرہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظرآرہا ہے، حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا، حکومت کی تمام چالیں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ میڈیا سیل پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
سابق وزرائے اعظم اور لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو27 فروری کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان لانگ مارچ کے اہداف پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے، کراچی سے اسلام آباد تک سلیکٹڈ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ کی وجہ سے خاص طور پر ٹارگٹ کررہی ہے، حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی چالیں دھری کی دھری رہ جائیں گی، مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظرآرہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو فون کیا۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، اور جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

11 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

21 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

47 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago