پی ایس ایل 7، کوئٹہ کی شاندار بائولنگ، کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ شروع کی لیکن شرجیل خان صرف 10 رنز بن اکر سہیل تنویر کی وکٹ بن گئے۔
سہیل تنویر نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر جو کلارک کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔ ٹم لیمونبی کی اننگز نسیم شاہ نے 3 رنز تک محدود کردی اور اگللی ہی گیند پرنسیم شاہ نے خطرناک آل راؤنڈر محمد نبی کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کنگز کا سکور 34 رنز پر پہنچا تو نسیم شاہ نے گریگوری کی وکٹ بھی گرادی، جنہوں نے 5 رنز بنائے۔

محمد نواز نے 6 رنز بنا کر کھیلنے والے محمد طحہ کو ووڈ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

محمد حسنین نے 12 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بابراعظم کو بھی 32 رنز پرچلتا کردیا۔ عامریامین نے 20 رنز بنائے لیکن فالکنر نے 81 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے کنگز کی آٹھویں وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں اور کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائیں، کراچی کنگز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں ۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

4 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

30 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago