حکومت احتسابی عمل جاری رکھے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے، شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احتسابی عمل جاری رکھے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے، بلدیاتی الیکشن سے پہلے مہنگائی کا خاتمہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا، اتحادی ہونے کے ناطے عوام پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کم نہیں ہوئی کیا جواب دیں؟ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی، بلدیاتی انتخابات اور آئندہ کی سیاست میں تجاویز پر بات چیت ہوئی، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔

چودھری شجاعت اور پرویزالہیٰ نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کم نہیں ہوئی کیا جواب دیں؟ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے ہم سے بھی سوال پوچھتے ہیں، حکومت کو چاہیے مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے، بلدیاتی الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت احتساب کے عمل کو جاری رکھے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ بیان بازی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش روک کر ایک میز پر بیٹھنا چاہیے، اگر حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ پلان پیش کرے گا تو ق لیگی ارکان پارلیمنٹ سے کہیں گے کہ وہ ان کی بات کو توجہ سے سنا جائے ، اس وقت ملک میں کسی کو لانے یا لانے کی باتوں کی بجائے اہم مسائل کی طرف توجہ دی جائے، پنجاب اسمبلی نے مثالی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد عوامی ریلیف کو یقینی بنانا ہے۔ اس پرگورنر چودھری سرور نے کہا کہ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، مختلف پلان زیرتجویز ہیں اور بہت سارے منصوبوں پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

19 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago