فروری میں دون ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے،ماہر علم نجوم

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک کے نامور ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔راجہ حیدر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فروری کے دو دن ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال میں دو دن ایسے آنے والے ہیں جس میں جو مانگیں گے وہ ملے گا، جو کریں گے وہ 10 گنا زیادہ ہو گا۔
ان دنوں کے حوالے سے راجہ حیدر نے بتایا کہ وہ تاریخ 2 فروری 2022 اور 22 فروری 2022 ہیں۔ان دنوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں (2,2) کے ہندسے آتے ہیں۔ راجہ حیدر نے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان شوبز انڈسٹری میں سات بڑی شادیاں ہوں گی جن میں سے اسی سال دو ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے ایک اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی، وہ اس کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔

راجہ حیدر نے کہا کہ ان کی طلاق کے حوالے سے صرف افواہیں نہیں ہیں، ان اداکاروں کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی اولاد نہیں ہیں۔ماہر علم نجوم نے مزید کہا کہ اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہو گی،میرے پاس اس کی بہت ساری معلومات ہیں، لیکن یہ تفصیل نہیں بتاؤں گا کہ قصور کس کا ہے اور کس کا نہیں ہے۔
جون اور ستمبر میں کچھ اداکاروں یا پھر برانڈز پر بھی پابندی لگ سکتی ہے،اس کے علاوہ کوئی معروف اور بڑا پراجیکٹ ہے جس پر پیمرا پابندی عائد کر سکتا ہے۔2022 میں 5 بڑے سکینڈلز بھی آئیں گے، یہ شوبز کے سکینڈلز ہوں گے،کچھ مار پیٹ کے کیسز بھی سامنے آئیں گے،یہ تمام باتیں میں شوبز کے حوالے سے بتا رہا ہوں۔عام طور پر جب میاں بیوی اداکار ہوں اور ان میں علیحدگی ہو تو بعد میں بہت ساری باتیں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago