لاہور اورنج لائن اسٹیشن کے پلر میں بلی پھنس گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور اورنج لائن اسٹیشن کے پلر میں بلی پھنس گئی، ریسکیو اہلکار پانچ روز کی کوششوں کے بعد بلی کو اتارنے میں کامیاب . تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے علی ٹائون اسٹیشن پر خصوصی ریسکیو آپریشن کیا گیا .

بتایا گیا ہے کہ ایک بلی گزشتہ پانچ روز سے اورنج ٹرین کے علی ٹائون اسٹیشن کے چھت کے پائپ میں پھنسی ہوئی تھی، جسے بالاخر چھٹے روز ریسکیو 1122 عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد اتار لیا گیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی ٹینشن وائرز کی وجہ سے بلی کے بچے کو ریسکیو نہیں کر پا رہے تھے، اس صورتحال میں متعلقہ محکمے سے رابطے کے بعد ضروری اقدامات کئے گئے اور پھر کرین منگوا کر مشینری کی مدد سے بلی کو پلر سے نیچے اتار لیا گیا . اس موقع پر اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی اکٹھی ہو گئی اور بلی کو نیچے اتارے جانے پر تالیاں بجانے سے رہ نہ سکے .

. .

متعلقہ خبریں