لاہور اورنج لائن اسٹیشن کے پلر میں بلی پھنس گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور اورنج لائن اسٹیشن کے پلر میں بلی پھنس گئی، ریسکیو اہلکار پانچ روز کی کوششوں کے بعد بلی کو اتارنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے علی ٹائون اسٹیشن پر خصوصی ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک بلی گزشتہ پانچ روز سے اورنج ٹرین کے علی ٹائون اسٹیشن کے چھت کے پائپ میں پھنسی ہوئی تھی، جسے بالاخر چھٹے روز ریسکیو 1122 عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد اتار لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی ٹینشن وائرز کی وجہ سے بلی کے بچے کو ریسکیو نہیں کر پا رہے تھے، اس صورتحال میں متعلقہ محکمے سے رابطے کے بعد ضروری اقدامات کئے گئے اور پھر کرین منگوا کر مشینری کی مدد سے بلی کو پلر سے نیچے اتار لیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی اکٹھی ہو گئی اور بلی کو نیچے اتارے جانے پر تالیاں بجانے سے رہ نہ سکے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

18 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago