میری بہن میری زندگی میں میرے لیے خاص شخصیت تھی، میری پہلی دوست اور دوسری ماں تھی، شاہد آفریدی کا انتقال کر نے والی بہن کیلئے جذباتی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والی بہن کیلئے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن میری زندگی میں میرے لیے ایک خاص شخصیت تھی، وہ میری پہلی دوست اور دوسری ماں تھی . نادیہ شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میری بہن میری زندگی میں میرے لیے ایک خاص شخصیت تھی، وہ میری پہلی دوست اور دوسری ماں تھی .

انہوں نے لکھا کہ اے اللہ بیشک آپ کے رحم اور کرم کی کوئی حد نہیں، آپ حبیب محمد ؐکے صدقے میری باجی

کے درجات کو بلند فرمائیں اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں . خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد ا?فریدی کی سالی کا انتقال گزشتہ دنوں ہوا تھا . بعد ازاں شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں