عمر کوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وفاقی حکومت سے ڈیم فنڈز کے لیے جمع کیے گئے چندے کا حساب مانگ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ڈیم کے لئے جمع کیے گئے چندے کا پارلیمنٹ میں حساب دیا جائے، ڈیم کیلئے جمع پیسوں کا کوئی حساب نہیں کہ کہاں گئے؟سید خورشید شاہ نے کہا کہ کھاد کے بحران سے مافیا کو چانس ملا جسے وفاقی حکومت کنٹرول کرتی ہے، بلاول بھٹو کا نظریہ واضح ہے کہ پاکستان کو معاشی ہتھکڑیاں لگ رہی ہیں۔پی پی رہنما نے
کہا کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بنک بل پر ہمارا غیر سنجیدہ رویہ فکر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 کروڑ عوام کو دھوکہ اور لالچ دے کر ووٹ لیا، عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف عوام سے دھوکہ دہی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…