نوجوت سنگھ سدھو ظالم شخص ، پیسوں کیلئے ماں چھوڑ دی، بہن کا تہلکہ خیز دعویٰ

چندی گڑھ(قدرت روزنامہ) بھارت کے اپوزیشن رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو ایک ظالم شخص ہیں جنہوں نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا۔ سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سدھو کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس لیڈر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں ۔
پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان الزام لگایا کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کی خاطر اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔ امریکا میں مقیم سمن تور نے نوجوت سدھو کو ایک ظالم شخص بھی قرار دیا ۔امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986ء میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔

سمن تور نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کا 1989ء میں ایک ریلوے سٹیشن پر انتقال ہوا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ 4 ماہ تک ہسپتال میں رہیں، میں یہاں جو بھی بات کروں گی اس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔ سمن تور نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجھے پریس کانفرنس کرنی پڑی، نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے اپنے فون پر بلاک کیا ہوا ہے، گھر ملنے گئی تو دروازہ نہیں کھولا گیا، میں 70 سال کی ہوں اور اپنے خاندان کی ان چیزوں کو سامنے لانا میرے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

3 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

13 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

39 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago