ملالہ یوسف زئی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) قرآن حکیم کے انمول نسخے نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگادیے ہیں، ملالہ یوسف زئی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں، پاکستانی آرٹ ورک کو دیکھ کر خوشی کا اظہار- تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے عالمی نمائش ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا . اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ پاکستان پویلین میں فیملی کے ساتھ آکر بہت مزہ آیا، آرٹسٹ شاہد رسام اور ان کے ساتھیوں کے آرٹ ورک نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگا دیے .


ملالہ نے کہا کہ قرآن حکیم کے انمول نسخے نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگادیے ہیں، اپنے آرٹ ورک کو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے .

ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستان پویلین کا کھانا کھایا،گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا . واضح رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں .

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں .

. .

متعلقہ خبریں