ملالہ یوسف زئی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) قرآن حکیم کے انمول نسخے نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگادیے ہیں، ملالہ یوسف زئی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں، پاکستانی آرٹ ورک کو دیکھ کر خوشی کا اظہار- تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے عالمی نمائش ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ پاکستان پویلین میں فیملی کے ساتھ آکر بہت مزہ آیا، آرٹسٹ شاہد رسام اور ان کے ساتھیوں کے آرٹ ورک نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگا دیے۔
ملالہ نے کہا کہ قرآن حکیم کے انمول نسخے نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگادیے ہیں، اپنے آرٹ ورک کو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستان پویلین کا کھانا کھایا،گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

3 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

10 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

20 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

46 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago