پی ایس ایل7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 7 کے پانچویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا .


ایڈیشن 2018ء سے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیگ کے 7ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے . سرفراز احمد مسلسل 7ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے، وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں چھوڑا .

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کریں گے .

ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے . دوسرے مرحلے میں شامل 19 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے . پی ایس ایل کے فاتحین کی گزشتہ 6 سالہ تاریخ پر رقم ڈالی جائے تو لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 2016ء میں کھیلا گیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا . دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی ٹھہری . تیسرے ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹی .
ایڈیشن 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2020ء کی فاتح کراچی کنگز رہی جبکہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی . پی سی بی نے پی ایس ایل 7 میں آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز لاگو کی ہیں جس کے تحت فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے انیس اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30-یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی .
اس کے علاوہ کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا . پاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی سپورٹس اور اے سپورٹس پر پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں . اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں فلو سپورٹس ، نیوزی لینڈ میں سکائی این زیڈ ، برطانیہ میں سکائی سپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے .
پاکستان میں لائیو سٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں . دوسری جانب پی سی بی نے او ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے . ان دونوں پلیٹ فارمز کی جن علاقوں میں پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی ان میں انڈورا، انٹارکٹیکا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بیلجیم، بولیویا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، بوویٹ جزیرہ، برازیل، برٹش انڈین اوشان، برونائی، بلغاریہ، کمبوڈیا، چلی، چین، جزیرہ کرسمس ، جزیرہ کوکوس، کولمبیا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مشرقی ٹائیمور، ایکواڈور، ایسٹونیا، فالک لینڈ، فاراوئے جزائر ، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، جارجیا، جرمنی، جبرالٹر، یونان، گیانا، ہرڈ آئی لینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کوسوو، کرغیزستان، لاؤس، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مکاؤ، مقدونیہ، ملائیشیا، مالٹا، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، منگولیا، مائیکرو نین، نیدرلینڈ، مونٹاکو نیو کیلیڈونیا، شمالی کوریا، ناروے، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، سپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، یوکرین، یوراگوئے، یو زبیکستان، ویٹیکن سٹی، ویت نام اور وینزویلا شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں